۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ مقصود علی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ غلامی نا منظور کا نعرہ عوام کے دل اور ضمیر کی آواز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی جنوبی پنجاب کے تنظیمی دورے کے سلسلے میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے شہر چوٹی زیریں پہنچ گئے، اس موقع پر، ضلعی صدر سید انعام زیدی اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید اظہر عباس کاظمی کی قیادت میں تنظیمی کارکنوں نے استقبال کیا۔

پاکستان کی عوام امریکہ اور اس کے استعماری نظام سے نفرت کرتی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

رپورٹ کے مطابق، سیاسی سماجی رہنما علماء و ذاکرین اور تنظیمی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز پاکستان میں الہی اقدار کی علمبردار ہے شیاطین عالم خصوصا شیطان بزرگ امریکہ کے انسان دشمن استکباری منصوبوں اور پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف ہم نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستانی عوام کی غالب اکثریت امریکہ اور اس کے استعماری نظام سے نفرت کرتی ہے اور غلامی نا منظور کا نعرہ عوام کے دل اور ضمیر کی آواز ہے۔

پاکستان کی عوام امریکہ اور اس کے استعماری نظام سے نفرت کرتی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

پاکستان کی عوام امریکہ اور اس کے استعماری نظام سے نفرت کرتی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے غریب اور پسماندہ عوام کے درد اور مشکلات کو سمجھتی ہے کیونکہ ہم غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن سرمایہ داروں اور جاگیر داروں نے غربت بھوک اور افلاس کو کتابوں میں پڑھا ہے وہ سیلاب جیسی آفت اور تباہی پر بھی عوام اور ووٹرز سے لاتعلق نظر آئے۔

پاکستان کی عوام امریکہ اور اس کے استعماری نظام سے نفرت کرتی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

تقریب میں علاقے کے سیاسی سماجی رہنما سابق ناظم وڈیرہ مہر سردار خان، وائس چیئرمین مختار خان برمانی، وائس چیئرمین عباس خان حسنانی،کونسلر کریم بخش خان وڈانی،کونسلر ساجد خان اور کونسلر عطا حسین پتافی و دیگر شریک ہوئے۔

پاکستان کی عوام امریکہ اور اس کے استعماری نظام سے نفرت کرتی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .